ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت مادر ی زبان میں تعلیم دینے کی پابند : تنویر سیٹھ 

حکومت مادر ی زبان میں تعلیم دینے کی پابند : تنویر سیٹھ 

Mon, 04 Jul 2016 11:54:20  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو3؍ جولائی ( ایس او نیوز ) ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانونی تعلیمات و اقلیتی بہبود تنویر سیٹھ نے کہا کہ ریاستی حکومت مادری زبان میں تعلیم دینے کے موقف کی پابند ہے۔ بنگلورویونیورسٹی کے سینٹ ہال میں کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مادری زبان کے متعلق ایک روزہ قومی سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے تنویر سیٹھ نے کہا کہ ریاست میں کوئی بھی کنڑا اسکول بند ہونے نہیں دیا جائے گا، بلکہ حکومت کنڑا میڈیم اسکولوں کو اور مضبوط کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ محکمہ تعلیمات کی طرف سے طلباء کی کم تعداد کی وجہ سے اسکول بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہو، لیکن ان اسکولوں کے آس پاس رہنے والوں میں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں اور ساتھ ہی اسکولوں میں ایسا ماحول بناید جائے کہ اسکولوں کی طرف طلبا اور والدین خود بخود راغب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی بدولت طلباء کو ان کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی حکومت ، والدین اور رضا کار اداروں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم کو نئے نئے زاویوں سے آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت کی اس فکر کو ساتھ لے کر دانشوران اور ساجی کارکنوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ریاست کے ہر بچے کو یکساں تعلیم ملے حکومت اس نظریہ کو آگے بڑھانے کی خواہشمند ہے۔ حکومت اس کو شش میں لگی ہوئی ہے کہ ریاستی سطح پر یکساں تعلیمی پالیسی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں بھرتیوں کے مرحلے میں کنڑا کی طرف ترجیح بہت ضروری ہے۔ انگریزی تعلیم حاصل کرنے والوں میں احساس برتری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریزی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین میں اس طرح کے احساس برتری سے دیگر بچوں پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں 76فیصد کنڑا میڈیم ہیں، ان میں سے 17فیصد ایڈڈ اسکول ہیں، دس فیصد ان ایڈڈ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ انگریزی میڈیم میں تعلیم ی طرف رغبت ترک کریں اور اپنے بچوں کو مادری زبان میں تعلیم دلانے پر توجہ دیں ۔ گیان پیٹھ ایوارڈ یافہ کنڑا ادیب چند شیکھر کمبار نے اس موقع پر کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی بجائے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی فکر خوش آئند ہے۔ کنڑا ڈپولپمنٹ اتھارٹی کے چیر مین ڈاکٹر ایل ہنومنتیا نے کہا کہ آج کے تعلیمی نظام میں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ داری کا عنصر ختم ہوتاجارہے ۔ محض معاشی اور تکینکی موضوعات پر توجہ دے کر طالب علم کو رزگار حاصل کرنے کی مشین بنادیا گیا ہے۔ ان میں اخلاقیات اور حب الوطنی کو پروان چڑھانے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ اتھارٹی کے سکریٹری ڈاکٹر کے مرلی دھر نے اس موقع پر اتھارٹی کی کارگذاریوں کی تفصیلات پیش کیں۔


Share: